جمعرات , 25 اپریل 2024

برطانیہ: خالص سونے کا ٹوائلٹ چوری

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ میں سابق وزیراعظم ونسٹن چرچل کی جائے پیدائش بلنھایم پیلس میں نصب 18 قیراط خالص سونے سےبنا ٹوائلٹ چوری ہو گیا۔ایک اطالوی آرٹسٹ موریزیو کیٹیلان کا تیار کردہ پوری طرح سے قابل استعمال مذکورہ ٹوائلٹ نمائش کی وجہ سے وہاں لگایا گیا تھا جو کہ جمعرات سے شروع ہونا تھی۔

بلنھایم پیلس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اطالوی آرٹسٹ کے مطابق ٹوائلٹ "امریکا” کی مالیت 50 لاکھ امریکی ڈالرز سے زیادہ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ہفتے کی صبح چار بجکر 57 منٹ پر چوری کی اطلاع ملی جب کہ چور اس سے 7 منٹ پہلے واردات کرکے جا چکا تھا۔پولیس نے اس حوالے سے ایک 66 سالہ شخص کو گرفتار بھی کیا ہے تاہم ابھی تک ٹوائلٹ نہیں مل سکا ہے۔سونے سے بنا مذکورہ ٹوائلٹ 27 اکتوبر پر پیلس میں نمائش کے لیے موجود رہنا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …