جمعرات , 25 اپریل 2024

نوبل انعام یافتہ خواتین کا بل گیٹس فاؤنڈیشن سے مودی کو ایوارڈ نہ دینے کا مطالبہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نوبل انعام یافتہ خواتین نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایوارڈ سے نہ نوازیں۔نوبل انعام یافتہ خواتین نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارت میں اقلیتوں پر حملوں اور گجرات میں معصوم لوگوں کے قتل عام میں بھارتی وزیراعظم نرینندر مودی کے ملوث ہونے کی وجہ سے انہیں ایوارڈ سے نہ نوازیں۔

فاؤنڈیشن کے نام اپنے مشترکہ خط میں میریڈ میگوائر، تاوکل عبدالسلام کارمان اور شیریں عبادی نے کہا انہیں یہ جان کر بڑی تشویش ہوئی ہے کہ بل اینڈمیلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن رواں ماہ کے آخر میں نریندر مودی کو ایوارڈ دینے جارہی ہے۔ مودی قیادت میں بھارت نے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کی ہیں۔ فاؤنڈیشن کے اس فیصلے کیخلاف آن لائن پٹیشن پر اب تک لاکھوں افراد دستخط کر چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …