منگل , 15 اکتوبر 2019

ایران کو تیل کی ترسیل سے کوئی نہیں روک سکتا: وزیر پیٹرولیم

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کو تیل کی ترسیل سے کوئی نہیں روک سکتا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل بیژن نامدار زنگنہ نے ایرانی توانائی زون جنوبی پارس کے بلال نامی گیس فیلڈ کی ترقی کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تیل صنعت کی ترقی بدستور جاری ہے اور اسے روکا نہیں جاسکتا بلکہ ہم جدید طریقہ کار کی تلاش میں ہیں.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک اس گیس فیلڈ کے تمام پلیٹ فارم انسٹال کئے جائیں گے اور سوائے فیز 14 کے جنوبی پارس گیس فیلڈ کے سارے فیزوں کا فروغ آئندہ سال تک مکمل ہوگا۔نادار زنگنہ نے کہا کہ بلال گیس فیلڈ کے بعد "فرزادB اور فیز 11” کی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا.

یہ بھی دیکھیں

اربعین حسینی؛ ایرانی سرحد کے قریب دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، متعدد دہشت گرد گرفتار

تہران: ایرانی اینٹلی جنس کے وزیر سید محمود علوی کا کہنا اربعین حسینی کے موقع …