منگل , 15 اکتوبر 2019

فلسطین کا مسئلہ پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے، آیت اللہ اراکی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے امت اسلامیہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان اقوام آج کی دنیا میں اپنی صفوں میں اتحاد کے ذریعے ہی اپنا وجود باقی رکھ سکتی ہیں۔تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے ہفتے کو انقرہ میں اسلامی اتحاد اور فلسطین و عالم اسلام کا مستقبل کے زیرعنوان منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین صرف فلسطین تک محدود نہیں ہے بلکہ فلسطین کا مسئلہ پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔

آیت اللہ اراکی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہا صیہونی دشمن اگر کامیاب ہوجائے گا تو فلسطین کے ٹکڑے ٹکڑے کردے گا، مسجد الاقصی کا نام ونشان مٹادے گا اور اس سے سبھی مسلمانوں کو نقصان پہنچے گا کہا کہ آج امت اسلامیہ کی شناخت اور تشخص کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے مسلمانوں کے درمیان داخل ہو کر امت اسلامیہ میں اختلافات کا بیج بو دیا ہے اور دشمن کا اصل مقصد اسلامی تشخص اور پہنچان کا ختم کردینا ہے۔

آیت اللہ محسن اراکی نے امت اسلامیہ کے اتحاد کو ایک ضرورت قراردیا اور کہا کہ اسلامی اتحاد کے ذریعے ہی ہم عالم اسلام کو ایک بڑی طاقت میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ انقرہ میں اسلامی اتحاد اور فلسطین وعالم اسلام کا مستقبل کے زیرعنوان بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا کے بیس ملکوں منجملہ ایران، جرمنی، لبنان، ہندوستان، مراکش، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا جیسے ملکوں کے دانشوروں نے شرکت کی۔

یہ بھی دیکھیں

27 فروری کو اپنا ہی ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی فضائیہ کے افسران کا کورٹ مارشل

نئی دلی: 27 فروری کو اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو میزائل سے تباہ کرنے والے …