جمعہ , 21 فروری 2020

ایران کشمیری عوام کو انسان دوستانہ امداد فراہم کرنے کے لئے تیار

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی انجمن ہلال احمر نے پاکستان کی جمعیت ہلال احمر اور ہندوستان کی ریڈ کراس کمیٹی کے نام دو الگ الگ خطوط ارسال کرکے کشمیری عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ایران کی انجمن ہلال احمر کے سربراہ علی اصغر پیوندی نے ان خطوط میں کہا ہے کہ کشمیر کے بحران اور وہاں کے تازہ ترین واقعات سے کشمیری باشندوں کے حالات کے تعلق سے کافی تشویش پائی جارہی ہے۔

ایران کی انجمن ہلال احمر کے سربراہ نے اپنے خطوط میں کہا ہے کہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی اس بین الاقوامی ادارے کے ایک رکن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے حالات کے شکار کشمیری عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد پہنچانے کے لئے تیار ہے۔

حکومت ہندوستان نے گذشتہ پانچ اگست کو جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وہاں سخت ترین بندشیں عائد کردیں اور وادی میں ابھی بھی کرفیو نافذ ہے۔کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر میں استصواب رائے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن حکومت ہندوستان اس مطالبہ کو مسترد کرتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت کے ساتھ کوئی بڑا تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا؛ ٹرمپ

پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی بریفنگ پر چین میں موجود پاکستانی طلباء …