بدھ , 24 اپریل 2024

27 فروری آپریشن،ونگ کمانڈر نعمان علی خان کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)27 فروری آپریشن، ونگ کمانڈر نعمان علی خان نےتہلکہ خیز انکشاف کردیا۔ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے 27فروری کو بھارتی پائلٹ ابھی نند ن کا طیارہ مار گرانے کا ذاتی تجربہ بیان کردیا ۔ یوم دفاع کے حوالے سے تقریب میں میزبان نے سوال کیا کہ 27 فروری کو جب آپ کاک پٹ میں موجود تھے اور آ پ نے ریڈار پر دشمن کے طیارے دیکھ لیے ،اس وقت آپ کے ذہن میں کیا چل رہا تھا ؟۔

اس پر جواب دیتے ہوئے ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے کہا کہ آپ یقین کریں کے اس وقت جو میری فارمیشن تھی اور جس طرح میرے شاہین میرے ساتھ تھے تو اس وقت فضا میں میرے ذہن میں اقبال کا ایک شعر گونج رہا تھا کہ جھپٹنا پلٹنا ،پلٹ کر جھپٹنا ،لہو گرم رکھنے کا ہے ایک بہانہ ،میرے شاہین جھپٹ رہے تھے اور پلٹ پلٹ کر جھپٹ رہے تھے لیکن قوانین ہم روک رہے تھے کہ انہیں کب مارنا ہے تو جیسے ہی ان کی ایک فارمیشن نے ایل او سی کو ہماری طرف کراس کیا تو یقین کریں کہ اس جہاز کے ایل او سی کراس کرنے میں اور میرا میزائل نکلنے میں ایک لمحے کی بھی دیر نہیں تھی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم گئے اور اپنے ٹارگٹس کو تباہ کیا اور اس کے بعد ہم وہاں پر کھڑے ہو گئے ،ہم نے دشمن کی ائیر فورس کو چیلنج کیا کہ ہم یہاں ہیں ،آو اور دیکھو کے پاکستان ائیر فورس کیا ہے اور ہم کیا کر سکتے ہیں ،پھر ہم نے ان کو بتا یا کہ پاکستانی قوم اور پاک فضائیہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دشمن کی بنیادی غلطی یہ تھی کہ نہ تو اسے کو اپنی کمزوریوں کا پتہ تھا اور نہ ہی اسے ہماری طاقت کا پتہ تھا ،اور یہ انہوں نے بنیادی غلطی کی کہ انہوں نے ہمیں چیلنج کیا ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …