ہفتہ , 20 اپریل 2024

لاہور ایئرپورٹ: لاہور سے جدہ جانے والے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا لاہور سے جدہ جانے والے طیارے کو فنی خرابی کے باعث پرواز بھرنے کے فوری بعد واپس رن وے پر ہنگامی لینڈنگ کرانی پڑی۔پی آئی آے ترجمان کے مطابق ‘پی کے 759 طیارے میں تیکنیکی نقص پیدا ہونے کے باعث تاخیر کرنی پڑی۔ان کے مطابق پی کے 759 کو صبح 9.30 پر روانہ ہونا تھا تاہم اس میں تاخیر کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ تھا ‘مسافروں کو حفاظتی تقاضوں کے پیش نظر طیارے کی تبدیلی کے بعد 12 بجے دوپہر کو روانہ کیا جائے گا’۔انہوں نے بتایا کہ طیارے میں 200 مسافر موجود تھے جب اس نے 9پرواز بھری تاہم اس کی فوری طور پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔تاہم انہوں نے طیارے میں آتشزدگی کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘پی آئی اے کا اسٹاف مسافروں کا ایئرپورٹ لاؤنج میں بھرپور خیال رکھ رہا ہے۔

خیال رہے کہ 2 ماہ قبل جولائی کے مہینے میں بھی گلگت ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل کر رن وے سے اتر گیا تھا، تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں عملے سمیت 53 افراد سوار تھے، جنہیں باحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا۔اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں پی آئی کے پشاور سے جدہ جانے والے بوئنگ 777 طیارے کو پرندے کے ٹکرانے کی وجہ سے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …