بدھ , 24 اپریل 2024

200 سے زائد پولیس اہلکار اقوام متحدہ کے فارن مشن ٹیسٹ سے محروم ہوگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل پولیس بیورو کی نا اہلی یا پھر کچھ اور، 200 سے زائد پولیس اہلکار اقوام متحدہ کے فارن مشن ٹیسٹ سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی پابندی کے خاتمے پر وزارت داخلہ نے نیشنل پولیس بیورو کو یونائٹڈ نیشنز مشنز کے لئے ملک بھر سے 600اہل پولیس افسروں کے ٹیسٹ کرنے کی ذمہ داری تفویض کی تھی، نیشنل پولیس بیورو نے یو این مشن کی ٹیم کے سامنے 600اہل امیدواروں میں سے 481 کو ٹیسٹ کے لئے پیش ہونے دیا، جبکہ دوسری مرتبہ یو این مشن کیلئے جانے والے 200 امیدواروں کو روک دیا گیا۔

ٹیسٹ کیلئے آئے ان 200 امیدواروں کو عدالتی احکامات کے باوجود یو این ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے روکاگیا،ان 200 اُمیدواروں کوتجربہ ہونے کی وجہ سےٹیسٹ میں پیش ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ڈائریکٹر نیشنل پولیس بیورو خرم شکور کے مطابق ہمارے پاس 500 امیدواروں کی گنجائش ہے جن کے ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں۔

پاکستان میں یو این سیٹ ٹیم عرصہ 7 سال کے بعد آئی ہے، یواین مشنز میں پاکستانی پولیس عرصہ دراز سے پابندی کا شکار ہیں، پاکستان پولیس کی خالی سیٹوں پر انڈین اور بنگلہ دیش پولیس افسران یو این امن مشن پر جاتے رہے،زیادہ پولیس آفیسرز کے ٹیسٹ میں کامیابی سےپاکستان کو یو این مشن میں زیادہ سیٹیں ملیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …