جمعرات , 25 اپریل 2024

مقبوضہ وادی میں جرمن میڈیا نے بھارتی حکومت اور ریاستی اداروں کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن میڈیا نے بھارتی حکومت اور ریاستی اداروں کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا، ڈی ڈبلیو کی نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کشمیریوں نے واضح طور پر بتا دیا کہ بھارتی میڈیا انہیں "سب ٹھیک ہے” بتاتا ہے جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں، انہیں بھارت پر بھروسہ نہیں۔کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے، سرکاری میڈیا سینٹر میں کشمیری صحافیوں کا سکرپٹ مانیٹر کیا جاتا ہے اور اسے حکومتی موۡقف کے مطابق بنانے کے لیے کہا جاتا ہے۔

صحافی کہتے ہیں انہیں دھمکیوں اور خطروں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، عام کشمیریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا انہیں صرف جھوٹ دکھاتا ہے۔صحافیوں کا کہنا ہے مقامی کشمیری میڈیا تو بالکل بند کر دیا گیا ہے، اخباروں پر خبریں نہیں صرف تاریخ بدل رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …