بدھ , 23 اکتوبر 2019

پاک سری لنکا سیریز، احمد شہزاد اور عمر اکمل کی واپسی یقینی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کے مطابق پاکستان سری لنکا سیریز کیلئے پی سی بی پیر کو 19 کھلاڑیوں کا اعلان کریگا۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل کی انٹری یقینی ہوگئی۔احمد شہزاد دو سال بعد جبکہ عمر اکمل ایک سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے۔ احمد شہزاد ممنوعہ ادویات کے استعمال کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہے۔

ممکنہ 19 کھلاڑیوں میں احمد شہزاد اور عمر اکمل کو مصباح الحق نے گرین سگنل دے دیا ہے۔ احمد شہزاد نے آخری ون ڈے انٹرنیشنل 2017ء میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا جبکہ آخری ٹی ٹونٹی سکاٹ لینڈ کے خلاف 2018ء میں کھیلا گیا۔عمر اکمل نے آخری ون ڈے 2019ء میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جبکہ ٹی ٹونٹی 2016ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔ قومی ٹیم کے حتمی 16 کھلاڑیوں کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائیگا۔

یہ بھی دیکھیں

سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا آخری گروپ میچ بھی ہار گئی

یونان میں جاری سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا آخری گروپ میچ بھی ہار …