بدھ , 23 اکتوبر 2019

کشمیریوں کی حمایت میں جنیوا میں ٹیکسی مہم جاری

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک) جینیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمير کے عوام کے ليے بھرپورمہم چلائی گئی۔ شہربھر کی ٹیکسیوں پربھارت کے خلاف پوسٹرچسپاں کرديے گئے۔کشميريوں پربھارتی مظالم سے متعلق آگاہی کے ليے ٹيکسيوں پرچسپاں کيے جانے والے پوسٹرز میں بھارتی حکومت ہندو فاشسزم بند کرے، سکھوں کے ساتھ انصاف کرے اور کشميريوں کی نسل کُشی بند کرے جیسے نعرے اور ديگرمطالبات اور تصاويرکے ساتھ درج ہيں۔

ان پوسٹرز کے ذریعے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل اجلاس کے شرکا تک مقبوضہ کشميرکے بارے ميں حقائق پہنچائے جارہے ہيں۔مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے جنیوا میں یہ ٹیکسی مہم 8 روز سے چل رہی ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس مہم کي بھرپورتائيد کرتے ہوئے زورديا ہے کہ پوری دنيا کو کشميريوں پرمظالم رکوانے کے ليے کردارادا کرنا چاہيے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی فوجیوں کو عراق میں ٹھہرنے کا کوئی حق نہیں

بغداد: امریکی فوج کو شام سے خارج ہوکرعراق میں ٹھہرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ …