جمعہ , 19 اپریل 2024

7 گیندوں پر 7 چھکے، افغانستان کے نبی اور زردان نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک)  بنگلہ دیش میں جاری ٹرائینگولر سیریز کے میچ میں افغانستان کے نبی اور زردارن نے زمبابوبے کے بولرز کے خلاف 7 گیندوں پر 7 چھکے لگا کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق بنگہ دیش میں ٹرائنگولر سیریز جاری ہے جس میں بنگلہ دیش، زمبابوے اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، گزشتہ روز افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی اور نجیب اللہ زردان نے 7 گیندوں پر 7 چھکے لگا کر نیا ریکارڈ بنادیا۔

زمبابوے کے خلاف ریکارڈ دونوں کھلاڑیوں نے اننگز کے 17 اور 18ویں اوور میں بنایا، افغانستان میں میچ میں زمبابوے کی ٹیم کو 28 رنز سے شکست دی۔افغانستان کی ٹیم پہلی بیٹنگ کررہی تھی، 16 اوور میں افغانستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے تھے، زمبابوے کے تیندائی چتارا 17 واں اوور کرنے آئے تو نبی اور زردان نے پہلی دو گیندوں پر سنگل رن لیے۔

چتارا کی تیسری بال پر محمد نبی نے مڈ وکٹ پر بلند و بالا چھکا رسید کیا، دوسرا چھکا نبی نے بولر کے سر کے اوپر سے مارا، تیسرا چھکا بھی نبی نے اسٹریٹ پر لگایا، 17ویں اوور کی آخری بال پر محمد نبی نے پھر چھکا لگادیا۔

چتارا کے 17ویں اوور میں 26 رنز بنے، لیکن یہاں چھکے رکے نہیں جھ 18 اوور شروع ہوا تو نجیب اللہ زردارن نے نیویلی مڈزیوا کی گیند پر بلند و بالا چھکا رسید کیا، دوسری اور تیسری بال پر بھی زردان نے چھکا مارا۔افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی اور افغانستان نے میچ 28 رنز سے جیت لیا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …