ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکہ خطے میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کررہا ہے:عباس موسوی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے غلط اور جھوٹے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی جھوٹ بولنے کی پالیسی اور سیاست کا سلسلہ جاری ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے نہتے عربوں پر سعودی عرب کے جنگی جرائم کی حمایت کرنے پر امریکہ کی مذمت اور سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کررہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ گذشتہ 5 سال سے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کی آشکارا حمایت کررہا ہے۔ سعودی عرب یمن کے نہتے عوام کے خلاف امریکی ہتھیاروں کا خوب استعمال کررہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بقیق اور الخریص پر یمنی ڈرونز کے حملوں سے ظاہر ہوگیا ہے کہ امریکہ نے سعودی عرب کو جو دفاعی میزائل سسٹم فروخت کیا ہے وہ ناکارہ ہے اور امریکہ اپنے مکر و فریب اور ناکامی کو چھپانے کے لئے ایران پر بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات عائد کررہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …