بدھ , 23 اکتوبر 2019

کولمبیا: طیارے کو حادثہ7 افراد ہلاک

پوپایان(مانیٹرنگ ڈیسک) کولمبیا کے جنوب مشرق پوپایان شہر میں اتوار کو ایک چھوٹا طیارہ حادثے کاشکار ہو گیا جس سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پوپایان سے لوپیز کے لئے پرواز بھرنےوالا پائپر پی اے-31-350 طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکارہو گیا ۔ پوپایان کے میئر سیسر گومیزکا کہنا ہےکہ سات افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

جاپان کے بادشاہ نارو ہیتو نے باضابطہ طور پر تخت سنبھال لیا

ٹوکیو:جاپان کے بادشاہ نارو ہیتو نے باضابطہ طور پر تخت سنبھال لیا ۔ رواں برس …