منگل , 28 جنوری 2020

شاہد خاقان عباسی پیرول پر رہا؛تایا کی نماز جنازہ میں شرکت کی مشروط اجازت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت اسلام آباد نے شاہد خاقان عباسی کو تایا کی نماز جنازہ میں شرکت کی مشروط اجازت دیدی۔عدالت نے پیرول پر رہائی اسلام آباد اور راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی فول پروف سیکیورٹی سے مشروط کر دی ۔ جج محمد بشیر نے حکم دیا کہ ضلعی انتظامیہ فول پروف سیکیورٹی کی ذمہ داری لے تو ڈی جی نیب جنازے میں شرکت کی اجازت دیدیں۔ ڈی جی نیب پیرول پر رہائی کے لئے مزید ضروری اقدامات مکمل کر لیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی صدر نے عوام کے لیے اہم ہدایت جاری کر دی

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی جانب سے شدید دباؤ کی پالیسی کا …