جمعرات , 25 اپریل 2024

سیکیورٹی بہتر بنانے کے تناظر میں وزارت قانون کے ملازمین پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لا اینڈ جسٹس ڈویژن نے سیکیورٹی بہتر بنانے کے تناظر میں ملازمین کے لیے نئے انتظامی قواعد جاری کر دیئے۔ سمارٹ فون لانے پر پابندی، مہمانوں سے ملاقات سے بھی روک دیا گیا۔ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے پندرہ تک کے ملازمین سمارٹ فون دفتر میں نہیں لا سکیں گے۔ گریڈ سولہ تک ملازمین کی دفتر میں مہمانوں سے ملاقاتوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

نئے قواعد کے مطابق انتہائی ضرورت پر مہمان سے صرف گراؤنڈ فلور کے استقبالیہ پر ملاقات کی جا سکے گی۔ذرائع کے مطابق پابندی کا مقصد حکومت کی جانب سے حساس دستاویزات کی چوری کو روکنا ہے۔ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …