بدھ , 24 اپریل 2024

قبل از وقت بڑھاپے اور چہرے پر جھریوں کی اہم وجہ سامنے آگئی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)قبل از وقت بڑھاپے اور چہرے پر جھریاں کس کو پسند ہوتی ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک بہت عام چیز آپ کو اس کا شکار بناسکتی ہے؟جی ہاں یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔تحقیق کے مطابق ذہنی تناؤ کا شکار رہنا بڑھاپے کی جانب سفر کو انتہائی تیز کردیتا ہے۔پچیس سال سے زائد عمر کی 2 ہزار خواتین پر ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ذہنی تناؤ جلد پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے جبکہ ہارمون کا نظام بھی عدم توازن کا شکار ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں قبل از وقت بڑھاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں مزید انکشاف بھی کیا ہے کہ روزانہ گھر سے باہر نکل کر دفتر کا سفر بھی انسانی جلد پر نمایاں منفی اثرات مرتب کرتا ہے جس کی وجہ ماحولیاتی آلودگی ہے۔ہوائی آلودگی کے نتیجے میں لوگ ایک سیگریٹ کے مقابلے میں تین سو گنا زیادہ ایسے نقصان دہ اجزاءکو جسم کا حصہ بنالیتے ہیں جو جلد کا بڑھاپے کی جانب سفر تیز کرسکتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ان اثرات سے بچنے کے لیے وٹامن سی مددگار ثابت ہوسکتا ہے تاکہ آلودہ ہوا کے خلاف جسمانی دفاعی نظام جدوجہد کرسکے۔تحقیق کے مطابق دن میں کچھ وقت کی فکرمندی یا تناؤ ہارمون کا توازن بگاڑنے کا باعث بنتا ہے جس کے باعث کیل مہاسوں سے لے کر جھریاں تک چہرے پر نمودار ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …