جمعہ , 19 اپریل 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس: وزیر اعلٰی سندھ سے نیب کراچی کے دفتر میں آج پوچھ گچھ کی جائے گی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)میگا منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ کی آج نیب کراچی میں طلبی، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی مراد علی شاہ سے پوچھ گچھ کرے گی۔وزیر اعلٰی سندھ سے نیب کراچی کے دفتر میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔ میگا منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب پہلے ہی آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 6 ریفرنسز داخل کر چکی ہے۔ نیب اومنی گروپ کے انور مجید، ان کے بیٹے، بینکر حسین لوائی اور سندھ بینک کے موجودہ اور سابق صدر کو بھی گرفتار کر چکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …