جمعرات , 24 اکتوبر 2019

امریکہ، فٹبال لیگ کے میچ سے قبل گراؤنڈ میں آگ لگ گئی

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں نیشنل فٹبال لیگ کے ایک میچ سے قبل گراؤنڈ کے ساتھ موجود مشین میں آگ لگ گئی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ میں نیشنل فٹبال لیگ کا سنسنی خیز میچ جاری تھا کہ اچانک گراؤنڈ کی باؤنڈری پر رکھی مشین میں آگ بھڑک اُٹھی اور ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں کھیل کو کچھ منٹ کیلئے روک دیا گیا تاہم ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے آگ بجھا دی گئی جس کے بعد رکا ہوا میچ دوبارہ شروع کیا گیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

جھگیوں پر مشتمل دنیا کا سب سے گنجان آباد جزیرہ

نیروبی: کینیا کی مشہور جھیل وکٹوریا پر ایک چھوٹا سا جزیرہ ’مگینگو‘ ہے جسےدنیا کا …