ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، منصوبے کا 69فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے ، منصوبہ مکمل ہونے پرپاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کرتارپور راہداری کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا وزیراعظم نے گزشتہ سال 28نومبر کومنصوبے کاسنگ بنیاد رکھا تھا ، 9 نومبر کو منصوبے کا افتتاح ہوگا اور 12نومبر کو بابا گرونانک کا جنم دن ہے۔

پراجیکٹ ڈائیریکٹر کا کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں بھارت سے5ہزار یاتریوں کی آمدکاانتظام کیا گیا ہے ، منصوبے کا 69فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے ، 45 دن میں باقی ماندہ کام مکمل کرلیا جائے گا ، منصوبہ مکمل ہونے پرپاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا۔انھوں نے بتایا 9نومبر سے بھارت سے یاتری آنا شروع ہو جائیں گے ، 5 ہزار یاتریوں کے داخلے اور اخراج کے لیے 76 امیگریشن کاؤنٹرز ہوں گے جبکہ دس ہزار یاتریوں کی آمدورفت کے لئے کل 152 کاؤنٹر بنائے جائیں گے۔

پراجیکٹ ڈائیریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ بارڈر ٹرمینل زیرو پوائنٹ سے 350میٹرپر تعمیر کیاگیا ہے ، ٹرمینل کے باہر بسوں کےذریعے گردوارہ تک یاتریوں کو لایا جائے گا ، تعمیراتی ایریا دس لاکھ مربع فٹ پر محیط ہے۔ساڑھے 3سال کی مدت کامنصوبہ صرف 10ماہ میں مکمل کیاجا رہا ہے، ہرپاکستانی اوربھارتی سکھ یاتری فنگر پرنٹس کے بعدگردوارہ میں داخل ہوسکے گا۔

خیال رہے گوردوارہ کی تعمیر میں سکھ مذہب اور تاریخی اہمیت کا مکمل خیال رکھا گیا ہے ، پاکستان نے منصوبےپر مقامی وسائل خرچ کئے،کوئی بیرونی امداد نہیں لی ، بھارت سے یاتریوں کا کرتارپورراہداری بغیر ویزہ مفت داخلہ ہو گا جبکہ امیگریشن ٹرمینل پرآمد کیساتھ مخصوص شناختی کارڈ کا اجراہو گا، یاتری بذریعہ بس گوردوارہ تک پہنچ کرآزادانہ مذہبی رسومات اداکر سکیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …