ہفتہ , 20 اپریل 2024

روسی صدر کی سعودی عرب کو ایس 400 دفاعی میزائل نظام کی پیشکش

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے سعودی عرب پر حملوں کے بعد اسے دفاعی میزائل نظام فروخت کرنے کی پیش کش کر دی۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے سعودی عرب کو ایس 400 دفاعی میزائل نظام کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ڈیفنس سسٹم سے ڈرون اور میزائل حملوں سے بچا جا سکتا ہے۔ سعودی عرب چاہے تو اس کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ ترکی اور ایران بھی ہم سے یہ ڈیفنس سسٹم خرید چکے ہیں۔ ایس 400 میزائلوں کی دوسری بیٹری گزشتہ روز ترکی کے حوالے کی اور وہاں میزائل ڈیفنس سسٹم اپریل 2020 سے کام شروع کر دے گا۔چند روز قبل سعودی عرب کے شہر بقیق میں تیل کے کنوؤں اور پراسسنگ پلانٹ پر ڈرون حملے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں شدید مالی نقصان ہوا۔ امریکا نے اس حملے کا الزام ایران پر لگایا ہے تاہم ایرانی حکومت نے یہ الزام مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …