جمعہ , 19 اپریل 2024

متحدہ عرب امارت کی تیل کمپنیاں اور شیشے کے شہر آئندہ ہمارے نشانے پر ہوں گے:یمنی فوج

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک اعلی یمنی فوجی کمانڈر نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارت کی تیل کمپنیاں اور شیشے کے شہر آئندہ ہمارے نشانے پر ہوں گے۔مذکورہ فوجی کمانڈر نے المیادین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی سرزمین کے اندر دو آئل فیلڈز پرحملہ میں متحدہ عرب امارات کے لیے ٹھوس پیغام موجود ہے اور ہمیں امید ہے کہ اماراتیوں نے ہمارے پیغام کو اچھی طرح سمجھ لیا ہوگا۔

دوسری جانب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نےسعودی آئیل کمپنی آرامکو میں کام کرنے والے غیر ملکی کارکنوں سے کہا ہے کہ مذکورہ تنصیبات چھوڑدیں کیونکہ انہیں کسی بھی وقت نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ابقیق اور خریص کی آئل تنصیبات پر حملے میں جدید اور جیٹ موٹروں سے لیس دونوں طرح کے ڈرون طیاروں کا استعمال کیا گیا-

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاض خام خیالی میں نہ رہےکیونکہ ہم سعودی عرب میں جہاں چاہیں گے وہاں حملہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکام کو اپنے اندازوں اور تخمینوں پر نظرثانی کرتے ہوئے یمن کے خلاف جنگ بند اور محاصرہ ختم کردینا چاہیے۔یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے ہفتے کے روز کیے جانے والے جوابی حملے میں مشرقی سعودی عرب میں واقع ابقیق اور خریص کی تیل تنصیبات کو ڈورن حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔سعودی آئیل کمپنی آرامکو سے تعلق رکھنے والی ابقیق آئل فیلڈ کی پیداواری گنجائش سترلاکھ بیرل یومیہ بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …