جمعہ , 19 اپریل 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلبی پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب میں پیش نہ سکے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلبی پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب میں پیش نہیں ہوئے۔نیب کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو جعلی اکاؤنٹس کیس کی تفتیش کے سلسلے میں منگل کو دن 11 بجے طلب کیا تھا۔ذرائع کاکہناہےکہ سید مراد علی شاہ نیب کے دفتر میں پیش نہیں ہوئے وہ اس حوالے سے اپنا جواب پہلے ہی جمع کراچکے ہیں۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ اس سے قبل بھی طلب کیے جانے پر پیش نہیں ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق نیب کی جے آئی ٹی میں نیب کے ریٹائرڈ افسر فاروق میمن کو بطور کنسلٹنٹ رکھا گیا ہے۔واضح رہےکہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں جو نیب کی حراست میں ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …