جمعہ , 19 اپریل 2024

روسی صدرکے نمائندے کی شامی صدر سے ملاقات

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے صدر کے خصوصی نمائندے نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی ہےروسی صدر کے خصوصی نمائندے الیکزنڈر لاورنتیف نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں انقرہ سہ فریقی اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں انہیں آگاہ کیا – روسی صدرکے خصوصی نمائندے نے کہا کہ ماسکو شام کی جنگ کے خاتمے کی راہ میں پائے جانے والی بیرونی رکاوٹوں کو ختم کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے گا –

دوسری جانب شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم نے فلسطینی پناہ گزینوں کو امداد فراہم کرنےوالی اقوام متحدہ کی تنظیم آنروا کے ہائی کمشنر سے بھی ملاقات کی – اس درمیان شام کے صدر نے بعض مجرموں کے لئے عام معافی کا بھی اعلان کیا ۔ صدر بشار اسد کے معافی کے اعلان کے مطابق یہ عام معافی ان لوگوں کے شامل حال ہوگی جنھوں نے چودہ ستمبر دوہزارانیس سے پہلے جرم کا ارتکاب کیا ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …