منگل , 23 اپریل 2024

بھارتی مظالم کے خلاف کینیڈا میں بھی سول سوسائٹی اور کشمیری کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ

ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا، یورپ اور برطانیہ کے بعد اب بھارتی مظالم کے خلاف کینیڈا میں بھی سول سوسائٹی اور کشمیری کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ٹورنٹو میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اور بھارت کو جارحیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کشمیر کی آزادی کے لیے مودی حکومت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فرینڈز آف کشمیر نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔مظاہرے میں سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بھی حصہ لیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔

ادھر یورپین یونین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی خطرناک ہے، بھارت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہ کرے، مسئلہ کشمیر عوامی خواہشات اور عالمی قوانین کے مطابق مذاکرات سے حل کیا جائے۔خیال رہےکہ گذشتہ روز یورپین یونین کے اجلاس میں 12سال بعد مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی، بھارتی کوششوں کے باوجود مسئلہ کشمیر پر یورپی پارلیمنٹ میں بحث جاری رہی۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …