بدھ , 24 اپریل 2024

امریکہ پر سعودی عرب کے تیل کی عدم سپلائی پر افسردگی طاری ہوگئی:جواد ظریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے نزدیک سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں یمنی شہریوں کے قتل عام کی کوئی اہمیت نہیں ، امریکہ پر سعودی عرب کے تیل کی عدم سپلائی پر افسردگي طاری ہوگئی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئيٹر بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے یمن کے نہتے عربوں کے خلاف گذشتہ پانچ برسوں میں بیشمارجنگی جرائم کا ارتکاب کیا ۔ یمن کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کردیا ، یمن کے اسکولوں، مساجد، اسپتالوں ، مقدس مقامات اور سیاحتی جگہوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا لیکن امریکہ نے کچھ نہیں کہا اورامریکہ نے یمن جنگ کی آڑ میں سعودی عرب کو اربوں ڈالر کے ہتھیار فروخت کئے لیکن امریکہ کے اربوں ڈالر کے ہتھیار سعودی عرب کو یمن کے غیور اور بہادر عوام کی آگ سے محفوظ نہیں رکھ سکے ۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کو یمن کے ہزاروں بچوں ، عورتوں اور مردوں کے قتل عام پر کوئی افسوس نہیں، یمنی عوام نے اپنے دفاع میں کسی سعودی شہری کو قتل نہیں کیا سعودی عرب کے شہروں کو نشانہ نہیں بنایا صرف سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو کے ایک حصہ کو نشانہ بنایا ہے جس میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کي چیخیں نکل گئی ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …