منگل , 23 اپریل 2024

امپائر نازیہ نذیر آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شمولیت کی خواہاں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اوکاڑہ کے نواحی قصبے حویلی لکھا کے زمیندار خاندان سے تعلق رکھنے والی ویمن کرکٹ امپائر نازیہ نذیرآئی سی سی ایلیٹ پینل میںشمولیت کی خواہاں ہیں۔امپائر نازیہ نذیر کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں خواتین کو تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم نہیں کیے جاتے، ان حالات میں ایک خاتون کا کھیلوں کی طرف راغب ہونا آسان نہیں تھا، میں والدین سے چھپ کر کرکٹ کھیلا کرتی تھی،کالج کے زمانے میں رشتہ داروں کے ڈر سے میچ کے بعد دانستہ طور پر میڈیا کوریج کا حصہ نہیں بنتی تھی، خوف تھا کہ کرکٹ کھیلتے ہوئے کوئی انٹرویو یا تصویر اہل خانہ نے دیکھ لی تو شوق کی تکمیل کا خواب ادھورا رہ جائے گا۔

نازیہ نذیر حالات کی کے باعث اپنے کیریئرکا عروج نہ دیکھ سکیں اورگرین کیپ کے حصول میں ناکام رہیں لیکن ہمت نہ ہاری اور کرکٹ سے منسلک رہنے کا فیصلہ کیا،گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور کی لیکچرار نازیہ نذیر نے گذشتہ سال بطور ویمنز امپائر اپنے کیریئر کا آغاز کیا ہے، وہ قومی ٹرائنگولر ایک روزہ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کی 6 ویمن امپائرز میں سے ایک اوران کا ہدف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل میں جگہ بنانا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …