جمعہ , 19 اپریل 2024

ماسکو , واشنگٹن کے غیرذمہ دارانہ اقدامات کا جواب دینے پر مجبور ہے:روسی نائب وزیر خارجہ

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے نائب وزیرخارجہ نے امریکہ کے غیرذمہ دارانہ اقدام کو دنیا میں ایٹمی جھڑپوں کے خطرے میں اضافے کا باعث قرار دیا ہے۔روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے منگل کو آئی این ایف سمجھوتے کی اہمیت پر زور دیا اور اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ اور روس کے درمیان ایٹمی سمجھوتہ ختم ہوچکا ہے کہا کہ جنگوں میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی طرف سے تشویش مسلسل بڑھ رہی ہے اور ماسکو بھی واشنگٹن کے غیرذمہ دارانہ اقدامات کا جواب دینے پر مجبور ہے-

روس کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکہ ، روس پر بے بنیاد الزام لگا کر ایٹمی تجربہ پھر شروع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انھوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عالمی اسٹریٹیجک استحکام کی صورت حال روز بروز بدتر اور ایٹمی جنگ کا خطرہ پایا جاتا ہے کہا کہ حالیہ برسوں میں مغرب کے رخ میں جارحیت اور کبھی کبھی دشمنی بڑھی ہوئی نظر آئی ہے اور وہ مذاکرات کی راہ میں روڑے بھی اٹکاتا ہے۔

واضح رہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے تجربے سے متعلق سمجھوتے آئی این ایف کو ختم کرنے کے صرف سولہ دنوں کے بعد امریکہ نے کروز میزائل کا تجربہ کیا جس کی عالمی سطح پر مذمت ہوئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …