جمعہ , 19 اپریل 2024

‘قطری وزیرخارجہ نے نیتن یاھو سے ملاقات سے انکار کر دیا تھا’ عبرانی ذرائع ابلاغ

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے رواں سال فروری میں وارسا میں ہونے والی عالمی کانفرنس کے موقع پر قطری وزیرخارجہ سے ملاقات کی درخواست دی تھی مگر قطری وزیرخارجہ نے درخواست مسترد کر دی تھی۔

عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق رواں سال فروری میں وارسا کانفرنس کے موقع پر نیتن یاھو نے قطری وزیرخارجہ الشیخ محمد آل ثانی سے ملاقات کی درخواست دی تھی مگر قطری وزیرخارجہ نے وہ درخواست مسترد کردی تھی۔خیال رہے کہ پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ہونے والی مشرق وسطیٰ کانفرنس میں عرب ممالک اور مغربی ملک اور اسرائیل نےبھی شرکت کی تھی۔ اس ملاقات میں ایران کے خلاف محاذ کا قیام سر فہرست ایجنڈا تھا۔

عبرانی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے وارسا کانفرنس میں شریک قطری وفد کو پیغام بھیجا کہ وزیراعظم نیتن یاھو وزیرخارجہ سے ملنا چاہتےہیں مگر قطری وزیرخارجہ نے صہیونی ریاست کے وزیراعظم سے ملنے سے صاف انکار کردیا۔خیال رہے کہ اس کانفرنس کے موقع پر سلطنت عمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو سے ملاقات کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …