جمعہ , 19 اپریل 2024

کشمیر کونسل کی جانب سے یورپی پارلیمنٹ کے موقف کا خیرمقدم

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)کشمیر کونسل یورپی یونین کی جانب سے یورپی پارلیمنٹ کے موقف کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔چیئرمین علی رضا سید کا کہنا ہے اراکین یورپی پارلیمنٹ کا ردعمل حوصلہ افزا ہے۔مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔یورپی پارلیمنٹ میں پالیسی بیان کے ساتھ ساتھ بھارت پر عملی دباؤ ڈالا جائے تاکہ وہ فوری طور پر کشمیریوں کا محاصرہ ختم کرے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو روکنے کے اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں۔مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام چھ ہفتوں سے کرفیو میں سخت مشکلات کا شکار ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …