جمعہ , 19 اپریل 2024

ایرانی وزیر دفاع نے آرامکو پر حملے میں ایرانی نقش کو رد کردیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات آرامکو پرحملےمیں ایران کے نقش کو رد کرتے ہوئے کہا کہ آرامکو پر حملے کی ذمہ داری یمنیوں نے قبول کی ہے۔ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ معاملہ واضح ہے جو دو ملکوں کے درمیان رونما ہوا ہے اور اس واقعہ کے رونما ہونے کے علل اور اسباب بھی نمایاں ہیں ایک ملک پر دوسرے ملک نے پانچ سال سے جنگ مسلط کررکھی ہے۔

یمنی اپنے دفاع پر قادر ہیں انھوں نے دو سال پہلے بھی امارات پر اسی قسم کا حملہ کیا تھا اور ان کے پاس 1200 کلو میٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور اسی طرح ڈرون طیارے بھی موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کا سعودی عرب پر حملے میں کوئی نقش نہیں ہے اورامریکہ خطے میں اپنی شکست کو چھپانے کے لئے رائے عامہ کو منحرف کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …