منگل , 23 اپریل 2024

سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے پر بچہ جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں ویکسین نہ ملنے کے سبب کتے کے کاٹنے پر بچہ تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہوگیا۔شکارپور میں سگ گذیدگی کی ویکسین نہ ملنے پر ایک اور معصوم بچہ تڑپ تڑپ کر زندگی کی بازی ہار گیا، شکارپور کے گاؤں داؤد ابڑو کے رہائشی محنت کش صفدر ابڑو کے 10 سالہ بیٹے میر حسن نے ویکسین نہ ملنے پر کمشنر آفیس کے سامنے فرش پر دم توڑا۔بچے کی موت پر غم سے نڈھال والد کا کہنا تھا کہ بچے کو شکارپور، سلطان کوٹ اور دیگر مقامات پر لے کر گئے لیکن داد رسی نہ ہو سکی۔

دوسری جانب اے آر وی سینٹر کے انچارج ڈاکٹر نور الدین قاضی کا کہنا تھا کہ شکارپور، جیکب آباد سمیت ڈویژن بھر میں ویکسین کی کمی ہے، ویکسین نہ ملنے سے مرض بگڑ چکا تھا اس نے اب دو دن ہی زندہ رہنا تھا کیوں کہ اس کا اثر10 سالہ میر حسن کے دماغ پر ہو چکا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …