بدھ , 23 اکتوبر 2019

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں ملکی سلامتی سمیت خطے کی مجموعی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور امریکا کے حوالے سے امور بھی زیرغور آئے۔

یہ بھی دیکھیں

لاہورمیں حضرت داتا گنج بخش کے 976 ویں تین روزہ عرس کا آغاز

لاہور : حضرت داتا گنج بخش کے976ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، صوبائی وزیر …