بدھ , 23 اکتوبر 2019

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ہنگامی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ہنگامی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے اور انہوں نے سعودی تنصیبات پر حملوں کو ‘جنگی اقدام’ قرار دیا۔امریکی وزیرخارجہ کا جدہ ائیرپورٹ پر سعودی ہم منصب ابراہیم بن عبدالعزیز بن عبداللہ العصاف نے استقبال کیا۔

امریکی وزیرخارجہ دورے میں سعودی رہنماؤں سے تیل تنصیبات پر حملے کے خلاف جوابی کارروائی پر تبادلہ خیال کریں گے جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات جائیں گے۔جدہ پہنچنے پر مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ سعودی تیل تنصیبات حملے نے گلوبل تیل سپلائی کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

طیارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ حملہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے نہیں کیا گیا، یہ ایرانی حملہ تھا جو ایک جنگی کارروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض خبروں کے برعکس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ حملے عراق کی جانب سے کیے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی فوجیوں کو عراق میں ٹھہرنے کا کوئی حق نہیں

بغداد: امریکی فوج کو شام سے خارج ہوکرعراق میں ٹھہرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ …