پیر , 25 مئی 2020

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب چلے گئے، وزیراعظم دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات میں انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی، وزیراعظم کابینہ ارکان کے ہمراہ عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب سے نیویارک روانہ ہوجائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

لینڈنگ گیئر جام ہونے کے بعد طیارے سے متعدد پرندے ٹکرائے، ابتدائی رپورٹ تیار

کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے …