اتوار , 31 مئی 2020
تازہ ترین

خورشید شاہ کی گرفتاری؛نیب نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا:بختاور بھٹو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کو فاشزم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری طاقت کا ایک اور مظاہرہ ہے۔ نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کرکے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔

بختاور بھٹو نے لکھا کہ خورشید شاہ کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں نے ناجائز اثاثوں کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ انھیں بغیر کسی تحقیقات کے گرفتار کیا گیا۔
ان ک کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہر وقت سندھ حکومت گرانے کی باتیں کرتی رہتی ہے۔ خورشید شاہ کی گرفتاری فاشزم کا ایک نیا چہرہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

کراچی : دہشت گردی اور بھتہ خوری میں ملوث داعش سے وابستہ تکفیری دہشت گرد گرفتار

کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے …