منگل , 23 اپریل 2024

متحدہ عرب امارات کے یمن میں القاعدہ اور داعش تنظیموں کے ساتھ رابطے

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)یمن میں سعودی عرب کی حمایت یافتہ حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا القاعدہ اور داعش تنظیموں کے ساتھ قریبی رابطہ ہے۔سعودی عرب کے حمایت یافتہ یمنی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد اور مدارک موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ متحدہ عرب امارات یمن میں القاعدہ اور داعش تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اس نے کہا کہ امارات کے حکم سےداعش دہشت گرد سعودی عرب کے فوجیوں کو شبوہ اور ابین کی روڈ پر نشانہ بناتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …