منگل , 22 اکتوبر 2019

افغانستان کے شہر قندھار میں اسپتال کے قریب ٹرک میں دھماکہ، 20 افراد جاں بحق

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے شہر قندھار میں اسپتال کے قریب ٹرک میں دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 85 زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

طالبان نے اسپتال کے قریب ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں اسپتال کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم طالبان کا کہنا ہے کہ ان کا نشانہ افغان سیکیورٹی فورسز کی عمارت تھی۔دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک اور کرد کا ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

انقرہ: شمالی شام میں 5 روزہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود فریقین کی جانب …