بدھ , 23 اکتوبر 2019

یہ درست نہیں کہ نیب بے لگام ہے اور نیب کا کوئی احتساب نہیں، چیئرمین نیب

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ایک منزل کاتعین ہوچکاہے،اب چاہے کوئی دھمکی ہو،لالچ ہویا دھونس، کسی چیز کی کوئی پرواہ نہیں۔ کا پشاور نیب کے دورے پر بات کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ایک منزل کا تعین ہوچکا ہے، اب صرف منزل تک پہنچنا ہے اور وہ منزل یہ ہے کہ پاکستان کرپشن فری ہو، اب چاہے کوئی دھمکی ہو لالچ ہو یا دھونس کسی چیز کی کوئی پرواہ نہیں۔

جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کیا ہمارے عوام کویہ حق نہیں کہ ہمیں اچھی تعلیم ملے، ہمیں علاج کی اچھی سہولتیں میسرہوں؟ کیا پاکستان کے عوام کا دل نہیں کرتا کہ ان کے ہاتھ میں کشکول نہ ہو۔ ہمارے عوام بھی ایک خوددارملک کی طرح زندہ رہ سکیں؟، یہ درست نہیں کہ نیب بے لگام ہے اور نیب کا کوئی احتساب نہیں، نیب کا احتساب تو پہلے دن ہی شروع ہوجاتا ہے، جب ملزم کو گرفتارکرکے اسے عدالت کے سامنے ریمانڈ کے لئے پیش کرتے ہیں تو عدالت اس لئے ریمانڈ نہیں دیتی کہ نیب نے اسے پکڑا ہے عدالت دیکھتی ہے کہ بادی النظرمیں کیس بنتاہے کہ نہیں ؟ وگرنہ ریمانڈنہیں دیا جاتا۔

یہ بھی دیکھیں

لاہورمیں حضرت داتا گنج بخش کے 976 ویں تین روزہ عرس کا آغاز

لاہور : حضرت داتا گنج بخش کے976ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، صوبائی وزیر …