ہفتہ , 20 اپریل 2024

دشمن یمنی فوج کے انتباہ آمیز جواب سے سبق لیں اور یمن جنگ کو ختم کریں، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ علاقے کی پیدار اور ہوشیار اقوام کی استقامت ایسا بھڑکتا ہوا شعلہ ہے جو کبھی خاموش نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ علاقے کے دشمنوں کو چاہئے کہ وہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے انتباہ آمیز جواب سے سبق لیں اور علاقے میں جنگ کی آگ خاموش کریں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ علاقےکے بدخواہ عناصر بجائے اس کے کہ حزب اللہ لبنان، عراق کی الحشد الشعبی اور یمن کی تحریک انصاراللہ کی توانائیوں کا اعتراف کریں دوسروں پر الزام عائد کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

صدر روحانی نے علاقے کے دشمنوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الزام تراشیوں کے بجائے علاقے کی اقوام کا احترام کرو اور یہ جان لو کہ اب قومیں اٹھ کھڑی ہوئی ہیں۔ صدر حسن روحانی نے یمنی عوام کے قتل عام، اسپتالوں، اسکولوں اور رہائشی مکانات پر بمباریوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے عظیم ہوشیار اور بیدارعوام نے جنگ شروع نہیں کی ہے بلکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، بعض یورپی ملکوں اور صیہونی حکومت نے علاقے اور یمن میں جنگ شروع کی تھی۔ انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ بعض ملکوں کے ساتھ بینکنگ کے معاملات سوئیفٹ کے بغیر ہی انجام پارہے ہیں کہا کہ ترکی، روس اور عراق جیسے بعض دیگر ملکوں کے ساتھ قومی کرنسی میں اقتصادی اور تجارتی معاملات انجام پا رہے ہیں اور اس سے تعلقات کی توسیع کی راہ میں بہت سی رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں۔

صدرمملکت ڈاکٹرحسن روحانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آج عالمی سطح پر ڈالر کے خلاف ایک وسیع مہم شروع ہوگئی ہے کہا کہ اس تحریک کے ذریعے دنیا کے مالیاتی نظام اور منڈیوں پر امریکا کا تسلط ختم ہوجائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …