جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکا نے اسرائیل کو دو مزید ‘ایف 35’ جنگی طیارے دے دیے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی طرف سے قابض صہیونی ریاست کی غیرمشروط اور نواشات کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکا نے صہیونی ریاست کو دو مزید جدید ترین جنگی طیارے حوالے کردیے ہیں۔اسرائیلی حکومت کے ترجمان کے مطابق امریکا نے اسرائیل کو دو نئے F-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے فراہم کردیے ہیں۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا ہےکہ امریکا کے دو نئے طیارے” ایف 35 ” اسرائیلی فضائیہ کے حوالے کردیے ہیں۔ترجمان کے مطابق”یہ دونوں طیارے اپنے لڑاکا اسکواڈرن کی صف میں شامل ہوئے۔”

قابض اسرائیل کےلیے دونوں لڑاکا طیاروں کی آمد صہیونی ریاست کے لیے ایک اہم واقعہ ہے ، جو مشرق وسطی میں اپنی فوجی برتری کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ اس ڈیل سے "اسرائیل” کے لیے امریکا کی مسلسل اندھی کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …