ہفتہ , 20 اپریل 2024

آج دشمن کے ساتھ ہماری جنگ ، اقتصادی جنگ ہے; جنرل حسین سلامی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران کی طاقت اور قدرت کے پیش نظردشمن ہر حادثے کا جھوٹا الزام ایران پرعائد کررہا ہے۔ میجر جنرل سلامی نے شمالی خراسان کے پسماندہ علاقوں میں 686 ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی ایک پسماندہ گاؤں میں پیدا ہوا اور ترقی کرتے ہوئے آگے بڑھا ہوں اور ہم نے پسماندگی کی تلخیوں کو برداشت کیا ہے۔ آج ہماری تلاش و کوشش ملک کی تعمیر اور ترقی پر مرکوز ہونی چاہیے دشمن ہمیں کمزور اور پسماندہ رکھنے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہم اسے اس بات کی اجازت نہیں دیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ آج دشمن کے ساتھ ہماری جنگ ، اقتصادی جنگ ہے اور ہم نے دشمن کو اس جنگ میں بھی شکست دینے کا عزم کررکھا ہے۔

میجر جنرل سلامی نے کہا کہ آج ہمیں چھوٹے یا بڑے دشمن سے کوئی خوف اور خطرہ نہیں ہے ہم خطرے کے مراحل سے گزر گئے ہیں ۔ آج ہم اتنے طاقتور بن گئے ہیں کہ دشمن کسی بھی جگہ رونما ہونے والے حادثے کا الزام ہم پر عائد کرتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قدرت معتبر ہے اور ہم شب و روز بیدار ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …