ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12روپے اضافہ

لاہور: ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے فی کلو گرام اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 140روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے فی کلو گرام اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 125روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 140 روپے مہنگا ہوکر 1468روپے جب کہ کمرشل سلنڈر 540 روپے مہنگا ہوکر 5675 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …