ہفتہ , 20 اپریل 2024

واٹس ایپ کا پرانے موبائل سسٹم پر سروس فراہم نہ کرنے کا اعلان

نیویارک: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے آئندہ برس سے آئی فون اور اینڈرائیڈ کے پرانے سسٹم پر سروس فراہم نہ کرنے کا حتمی اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ برس 31 جنوری کے بعد سے اُن کی اپیلیکیشن آئی او ایس 8 ڈیوائس پر نہیں چلے گی، کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ یکم فروری تک آئی او ایس کے اپ ڈیٹ ورژن والے فون حاصل کرلیں۔

آئی فون کے آئی او ایس 9 ورژن میں واٹس ایپ کی سروس بدستور جاری رہے گی۔ کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کو اچھی سروس کی فراہمی اور بہتر تجربے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری

کیلیفورنیا: 2021 میں آزمائے جانے کے بعد گوگل ایپ اینڈرائیڈ میں دوبارہ اسکرین پر نیچے …