ہفتہ , 20 اپریل 2024

ملائیشین شہری نے 87 سال کی عمر میں گریجویشن مکمل کرلیا

پڑھنے لکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی اور انسان جب تک اس دنیا میں موجود ہے اسے علم کا حصول جاری رکھنا چاہیے اور اس مثال کو ملائیشیا کے شہری نےسچ کردکھایا۔

ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے 87 سالہ ضعیف العمر نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرکے سب کو حیران کردیا اور نوجوان ان سے متاثر ہونے لگے۔

87 سالہ ضعیف شخص کی پوتی نیز نامی لڑکی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دادا کے کانووکیشن کی تصاویر شئیر کیں جس میں ان کے دادا نے سر پر کیپ اور گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا جس پر انہوں نے کیپشن لکھا کہ’میرے دادا نے 87 سال کی عمر میں ’انگلش لینگویج ٹیچنگ‘ کی ڈگری حاصل کی ہے‘

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اپنے کانووکیشن میں شرکت نہیں کرنا چاہتے تھے مگر سب نے ان سے بہت اسرار کیا جس کے بعد انہوں نے اپنی ڈگری لینے کے لیے کانووکیشن میں شرکت کی۔

ان کی پوتی کا کہنا تھا کہ میرے دادا کو ڈگری کی کوئی پروا نہیں تھی، انہیں صرف پڑھائی سے بہت محبت اور لگن تھی، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس عمر میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔

سوشل میڈیا پر نیز کے ٹوئٹ کو اب تک 24 ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا ہے، ہر شخص ان کے دادا کی تعریف کررہا ہے اور ان سے بے حد متاثر ہورہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …