جمعہ , 19 اپریل 2024

بورڈنگ کیلئے چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی

دبئی: دبئی ميں میں ائرپورٹ پرروانگی کے وقت بورڈنگ کے لئے چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کا آغاز کردیا گیا ۔

امارات ائرلائن امریکہ کے علاوہ فضائی سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بورڈنگ کے وقت یہ ٹیکنالوجی متعارف کروانے والی پہلی کمپنی ہے۔

ترجمان امارات ائرلائن کے مطابق دبئی سے امریکہ کے 12 ائرپورٹس کے لئے سفر کرنے والوں کی شناخت بورڈنگ کے وقت صرف چہرے کے ذریعے کی جائے گی۔

اس جدید ٹیکنالوجی کی بدولت شناخت کا عمل صرف 2 سیکنڈز سے بھی کم میں مکمل ہوجائے گا جبکہ مسافروں کو اس کے لیے پیشگی اندراج نہیں کرانا پڑے گا۔

کمپنی کی جانب سے یہ آپشن بھی دیا گیا ہے کہ جو مسافر بورڈنگ گیٹ سے گزرتے وقت اس ٹیکنالوجی سے فائدہ نہ اٹھانا چاہیں انہیں اس کا اختیار حاصل ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …