جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران کا ہرمز پیس پلان دیگر ملکوں کے اقتدار اعلی کا احترام کرنے کے مترادف ہے، پاکستانی سینیٹ

اسلام اباد: پاکستانی سینیٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ مشاہد حسین سید نے اسلام آباد میں ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ، ایران کے ہرمز پیس پلان کا خیر مقدم کرتا ہے اور اسے علاقے کے ملکوں کے مفادات کی تکمیل کی راہ میں اہم قدم کے طور پر دیکھتا ہے – سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ جو لوگ جنگ ، فوجی حملے اور جارحیت کی بات کرتے ہیں وہ در حقیقت علاقے کے دشمن ہیں – جبکہ ہرمز پیس پلان علاقے کی سلامتی اور خلیج فارس میں بحری جہازوں کی آزادانہ رفت و آمد کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے – انہوں نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لئے ایران کی جانب سے پیش کیا جانا یہ پلان قابل ستائش ہے اور سبھی ملکوں خاص طور پرامریکا کو چاہئے کہ وہ اس موقع سے فائد اٹھائے۔ انہوں نےایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں کہا کہ ایران نے کبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کی ہے ۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکا کو چاہئے کہ وہ ایٹمی معاہدے میں واپس آجائے تاکہ ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے درمیان تعاون کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوسکے – ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات دھونس و دھمکیوں اور پابندیوں سے عاری ماحول میں ہی ممکن ہیں –

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …