ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسلام آباد کے ہر گھر پر صفائی ٹیکس لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ہر گھر پر صفائی ٹیکس لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہر گھر پر صفائی ٹیکس لگایا جائے گا، حکومت نے میونسپل کارپوریشن کو صفائی کے اخراجات خود برداشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے میونسپل کارپوریشن کا اجلاس ہوا جس مجیں میونسپل کارپوریشن نے تمام گھروں پر صفائی ٹیکس لگانے کے لئے تجاویز مانگ لیں۔میونسپل کارپوریشن اجلاس میں ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، کمیٹی ایک ہفتے میں سفارشات تیار کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …