جمعہ , 19 اپریل 2024

دوحہ عالمی ایتھلیٹکس مقابلے: شیلی این فریزر دنیا کی تیز ترین خاتون بن گئیں

دوحہ: جمیکا سے تعلق رکھنے والی شیلی این فریزر نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ایتھلیٹکس کے عالمی مقابلوں میں سو میٹر کی دوڑ جیت کر دنیا کی تیز ترین خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

اتوار کی شب منعقد ہونے والی اس دوڑ میں 32 سالہ شیلی نے یہ فاصلہ 10.71 سیکنڈ میں طے کر کریئر کا آٹھواں عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔

فتح کے بعد اپنے بیٹے کو گود میں لیے ٹریک کا چکر لگاتی شیلی فریزر کا کہنا تھا کہ ’بچے کی پیدائش کے بعد یہاں بطور عالمی چیمپیئن کھڑا ہونا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔‘

بی بی سی سپورٹس سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’بیٹے کی پیدائش کے بعد واپسی اور آج جیسی کارکردگی کے بعد میں پرامید ہوں کہ میں ایسی تمام خواتین کے لیے مثال بنوں گی جو خاندان کی بنیاد رکھنا چاہتی ہیں یا ایسا سوچ رہی ہیں۔ آپ سب کچھ بھی کر سکتی ہیں۔‘

برطانیہ کی ڈینا ایشر سمتھ اس دوڑ میں دوسرے مقام پر رہیں۔

انھوں نے یہ فاصلہ 10.83 سیکنڈ میں طے کر کے نہ صرف نیا قومی ریکارڈ قائم کیا بلکہ وہ 36 برس میں ان عالمی مقابلوں میں سپرنٹ کے زمرے میں انفرادی طور پر کوئی بھی میڈل حاصل کرنے والی پہلی برطانوی خاتون بھی بن گئیں۔

سو میٹر کی دوڑ میں تیسری پوزیشن آئیوری کوسٹ کی میری جوزے تالو نے حاصل کی۔

یہ بھی دیکھیں

رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا

ریاض:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح …