جمعہ , 19 اپریل 2024

وزیراعظم کی زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے آزاد کشمیر حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیر اعظم نے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے آزاد کشمیر حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی.

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ناگہانی آفت کی زد میں 40 قیمتی جانیں چلی گئی، انسانی جانوں کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، البتہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپے امداد دی جائے گی.

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جو گھر مکمل طور پر تباہ ہیں، ان کے متاثرین کو 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے، کچھ متاثر ہونے والے گھر کے متاثرین کو ایک لاکھ دیے جائیں گے، مکمل طو پر تباہ گھروں کی تعداد ایک ہزار اور کچھ متاثرہ گھروں کی تعداد 3500 ہے.

انھوں نے کہا کہ زلزلے سے 100 کے قریب دکانیں تباہ ہوئی ہیں، مکمل طورپر تباہ دکان پر 50 ہزار اور کچھ متاثرہ دکانوں پر25 ہزاردیے جائیں گے، مالی مدد کے طورپر فی جانور 50 ہزار دیے جائیں گے.

اسکول، اسپتال، ہیلتھ کیئرسینٹرز کے لیے 1200 ملین لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، آزاد کشمیرحکومت کے ساتھ مل کر زلزلہ متاثرین کی بحالی پرکام کریں گے، زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے ابتدائی طورپر 1200 ملین رکھےگئے ہیں.

رقم آگے بڑھائی بھی جاسکتی ہے، آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، حکومت زلزلہ متاثرہ علاقوں میں فوری طورپرٹینٹ اسکول بنارہی ہے، فوری طورپر38ٹینٹ اسکول فوری شروع کیے جا رہے ہیں.

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …